• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل زندگی چاہتے ہیں تو ان 5 طریقوں کو اپنا لیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

طویل اور صحت مند زندگی ہر ایک کی خواہش اور خواب ہوتا ہے، تاہم انسانی عمر پر اثر انداز ہونے والے کئی عوامل ہوتے ہیں۔

خوراک، ورزش اور کم بیٹھنے کی عادت کے ذریعے عمر میں اضافہ اور بڑھاپے میں زندگی کی مشکلات کو آسان کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بہتر طرزِ زندگی کے انتخاب، خاص طور پر خوراک اور ورزش ہماری طویل اور صحت مند زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ 

اگرچہ ہم اپنے جینز کو تبدیل نہیں کر سکتے لیکن سائنسی شواہد بتاتے ہیں کہ جینیاتی بناوٹ زندگی کے دورانیے کی ایک پیچیدہ گتھی کا صرف ایک حصہ ہے۔ آج زیادہ توجہ صرف عمر بڑھانے کے بجائے صحت مند بڑھاپے پر دی جا رہی ہے۔

طویل عمر کے خواہش مندوں کے لیے صحت اور طب کے مختلف ماہرین کی آراء یہ ہیں

میڈیٹیرین غذاؤں کا استعمال

اپنی خوراک میں میڈیٹیرین (Mediterranean) غذاؤں اور جاپانی کھانوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

تحقیق کے مطابق طویل، صحت مند اور بہتر طرز زندگی کے لیے میڈیٹیرین اور جاپانی غذائیں سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

ثقافت اور جغرافیہ میں فرق کے باوجود، یہ دونوں غذائیں کچھ مماثلت رکھتی ہیں۔

ان میں پروٹین کے لیے مچھلی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، جو دماغی طاقت اور دل کی صحت کے لیے مفید چکنائیوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ غذائیں تازہ یا خمیر شدہ سبزیوں پر مشتمل ہوتی ہیں اور پراسیس شدہ غذاؤں اور چینی کے استعمال کو محدود کرتی ہیں۔

اضافی وزن کم کریں

موٹاپے کا تعلق کئی دائمی بیماریوں جیسے امراضِ قلب اور ذیابیطس سے جُڑا ہے۔ زیادہ تر بالغ افراد کے لیے کچھ اضافی وزن کم کرنا طویل عمر اور مجموعی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

صرف 5 فیصد وزن کم کرنے سے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر جیسے عوامل پر نمایاں اثر مرتب ہوسکتا ہے۔

زیادہ بیٹھنے کی عادت کم کریں

موجودہ دور میں جہاں کمپیوٹر کا استعمال بنیادی ضرورت بن گیا ہے، اس کے سبب زیادہ تر افراد کا بیشتر وقت بیٹھ کر گزرتا ہے۔ 

ہماری زندگی جتنی زیادہ بیٹھنے کی عادی ہو چکی ہے، سائنس اتنا ہی اس کے منفی اثرات پر زور و توجہ دے رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کے بڑھتے ہوئے خطرے کا زیادہ تر تعلق موٹاپے اور جسمانی سرگرمی کے کم ہونے سے ہے۔

ورزش کریں — جتنی زیادہ، اتنی بہتر

باقاعدہ ورزش آپ کی صحت کے لیے سب سے بہترین چیزوں میں سے ایک ہے، اور یہ صرف جسمانی صحت کے لیے نہیں بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ امریکی سی ڈی سی کے مطابق، بالغ افراد کو ہفتے میں کم از کم 150 منٹ اعتدال پسند جسمانی سرگرمی میں حصہ لینا چاہیے۔

سگریٹ نوشی ترک کریں

سگریٹ نوشی چھوڑنے سے آپ زیادہ عرصہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ 

ایک تحقیق کے مطابق، کبھی سگریٹ نہ پینے والے افراد میں زندگی کی توقعات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

صحت سے مزید