• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نژاد ملائیشین خاتون کا انوکھا سفر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی نژاد ملائیشین خاتون کے ہوائی جہاز پر روز دفتر سے گھر اور گھر سے دفتر جانے کے انوکھے سفر نے سب کو دنگ کردیا۔

روزانہ لاکھوں افراد دفاتر جانے کے لیے گاڑی، بسوں، میٹرو اور دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وقت پر اپنے دفتر پہنچ سکیں، لیکن ایک بھارتی نژاد خاتون ایسی بھی ہیں جو ایک منفرد راستہ اختیار کرتی ہیں۔

بھارتی نژاد ملائیشین خاتون نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ ہفتے میں پانچ دن 700 کلو میٹر کا ہوائی جہاز کا سفر کر کے دفتر سے گھر پہنچتی ہیں۔

ریچل کور نامی خاتون کا کہنا ہے کہ سفر وقت کی بچت کے ساتھ مالی لحاظ سے بھی سود مند ہے، صبح 4 بجے اٹھنا مشکل ہے لیکن جب اپنے بچوں کو دیکھتی ہوں تو ساری تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے، اس شیڈول سے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے میں مدد ملتی ہے۔

خاتون ایئر ایشیا میں اسسٹنٹ منیجر  فنانس آپریشنز کے طور پر کام کرتی ہیں، انہوں نے پہلے دفتر کے قریب کوالالمپور میں گھر کرائے پر لیا تھا اور ہفتے میں ایک بار پینانگ واپس آتی تھیں، لیکن یہ چیز بچوں سے اتنی دور رہنا، دفتری معاملات اور گھریلو زندگی کے توازن کو مشکل بناتا تھا۔

ریچل کور نے بتایا کہ جنوری 2024 میں روزانہ کی فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا، حیرت انگیز طور پر اس روٹین نے کام اور ذاتی زندگی کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں کافی مدد کی۔

 بھارتی نژاد خاتون کا کہنا ہے کہ میں صبح 4 بجے اٹھتی ہوں، تیار ہو کر 5 بجے گھر سے نکلتی ہوں، پینانگ ایئرپورٹ سے صبح 6:30 بجے کوالالمپور کے لیے فلائٹ لیتی ہوں، صبح 7:45 بجے دفتر پہنچ جاتی ہوں، کام مکمل کرنے کے بعد رات 8 بجے واپس گھر آ جاتی ہوں۔ 

کور نے دعویٰ کیا کہ میرے اخراجات پہلے سے کم ہو گئے ہیں، پہلے کرایہ اور دیگر اخراجات پر کم از کم 474  ڈالرز  ماہانہ خرچ کرتی تھی۔ اب ماہانہ سفر کے اخراجات 316 ڈالزر رہ گئے ہیں۔

فلائٹوں کے دوران خاتون موسیقی سنتی ہیں اور قدرت کے مناظر سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید