• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: پولیس افسر پر خواتین سے زیادتی کا الزام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ویسٹ یارکشائر پولیس افسر پر 3 خواتین کے ساتھ زیادتی اور 14 سال سے کم عمر لڑکی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے 43 سالہ پی سی جو لیونیڈر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ڈیوٹی کے دوران 3 خواتین کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

پولیس افسر پر 5 بار زیادتی اور 14 سال سے کم عمر لڑکیوں سے 2 بار جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مذکوره پولیس افسر کو تحقیقات مکمل ہونے تک ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں 13 فروری کو یارک مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

برطانوی پولیس کے ترجمان کے مطابق پی سی جو لیونیڈر پر عائد حالیہ الزامات ماضی میں ڈیوٹی کے دوران 3 خواتین سے براسانی کے جرائم کے علاوہ ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید