• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توڑ پھوڑ اور بدامنی ثابت ہونے پر برطانوی نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا


برطانیہ میں 20 سالہ نوجوان محمد علی کو گزشتہ سال اگست میں برمنگھم کے بورڈسلے گرین میں پرتشدد انتشار کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق محمد علی، بد امنی میں ملوث تھا واقعہ میں 5 اگست کو ایک اسکوڈا گاڑی کو توڑ پھوڑ دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر محمد علی کی شناخت کرنے کی اپیل جاری کی تھی جس کے بعد محمد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔

یارڈلے گرین روڈ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان کو دو سال اور چھ ماہ کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔

برمنگھم پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ رچرڈ نارتھ نے کہا ہے کہ یہ سزا ظاہر کرتی ہے کہ ہم اپنے قصبوں اور شہروں میں تشدد کو برداشت نہیں کرتے۔ 

ہم اپنی اپیل کا اشتراک کرنے کےلیے عوام کے اراکین کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جو مجرم کی شناخت کےلیے اہم تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید