• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے 10 کروڑ سے زائد میں 3 اپارٹمنٹس خرید لیے

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ویرسووا میں 10 کروڑ 13 لاکھ روپے کے 3 اپارٹمنٹس خرید لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوہر خان نے یہ اپارٹمنٹس ایک ہی رہائشی منصوبے میں خریدے ہیں، جن میں سے ایک انہوں نے خریدا ہے جبکہ دیگر 2 میں اُن کے شوہر شریک مالک ہیں۔

اداکارہ کے اپارٹمنٹس خریدنے کی تفصیل رجسٹریشن ویب سائٹ پر پراپرٹی دستاویز کے جائزے کے بعد سامنے آئی ہے، یہ اپارٹمنٹ فروری 2025ء میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

گوہر خان نے جو پراپرٹی اکیلی حیثیت میں خریدی ہے، اُس کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے، اس ٹرانزیکشن پر 13 لاکھ 98 ہزار کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار رجسٹریشن چارجز لگے ہیں۔

گوہر خان اور اُن کے شوہر نے دیگر 2 پارٹمنٹس 7 کروڑ 33 لاکھ روپے میں خریدے ہیں، اس ٹرانزیکشن پر 43 لاکھ 97 ہزار کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار کی رجسٹریشن چارجز لگے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید