• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے، سیکیورٹی ذرائع

مصری صدر عبدالفتاح السیسی (فائل فوٹو)۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی (فائل فوٹو)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ 

ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیے۔ 

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصری وزیر خارجہ نے پیر کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سےملاقات کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید