لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ آئی جی نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویثرن کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے کانسٹیبلز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کے تمام ریجنز میں انفورسمنٹ اتھارٹی کے لئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔