• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اے آئی ڈیٹا سینٹر میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ریاض (اے ایف پی)سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سعودی کمپنی مستقبل کے شہر نیوم میں مصنوعی ذہانت کا ڈیٹا سینٹر بنانے کے لیے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی نے کہا کہ ڈیٹا وولٹ اور نیوم کے درمیان معاہدےکے تحت 1.5گیگا واٹ صلاحیت کے حامل مکمل طور پر پائیداراے آئی ڈیٹا سینٹر کی تخلیق کے لیے فنڈ فراہم کیے جائیں گے۔یہ سینٹرنیوم کے صنعتی شہر ایکساگون میں واقع ہو گا، مملکت کا اس شہر کودنیا کے سب سے بڑے تیرتے صنعتی کمپلیکس میں تبدیل کرنے کا ارادہ ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منظر عام پر آنے والے دی لائن نامی نیوم پروجیکٹ کو تاریخ کا سب سے بڑا انفرااسٹرکچر پروجیکٹ سمجھا جارہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید