• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ نبیﷺ کے نام پر ویوز مانگنے پر رجب بٹ کو سخت تنقید کا سامنا

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

کانٹینٹ کری ایٹر و یوٹیوبر رجب بٹ کو مذہبی حوالوں کے ساتھ اپنے گانے ’اووَر یو‘ کی ویڈیو پر لائکس مانگنے پر سخت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رجب بٹ پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں۔ 

وہ حال ہی میں کافی تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں جن میں ان کی پرتعیش شادی اور بعد ازاں گرفتار بھی شامل ہے۔


رجب بٹ نے حال ہی میں حمزہ ملک اور اداکارہ ہیرا مانی کے ساتھ ایک ویڈیو سونگ ریلیز کیا ہے۔

گانے ’اووَر یو‘ کی تشہیر کے دوران رجب بٹ نے ویوز حاصل کرنے کے لیے ایک اور سنیگن غطی کر ڈالی جس پر انٹرنیٹ صارفین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔ 

رجب بٹ نے اپنے مداحوں سے لائیو چٹ چیٹ کے دوران کہا ہے کہ اس ویڈیو کو ہر حال میں ایک ملین ویوز چاہئیں، میں نہیں جانتا کیسے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ نبی کے صدقے میری ویڈیو کو 1 ملین ویوز تک لے جائیں۔

صارفین رجب بٹ کے اس مطالبے پر حیران نظر آ رہے ہیں کہ کیسے کوئی مسلمان کسی گانے کی تشہیر کے لیے اللّٰہ نبی کو استعمال کر سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید