پاکستانی یوٹیوبرز آج کل ایک دوسرے کے خلاف بیانات کے سبب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
حال ہی میں یوٹیوبر شام ادریس اور ڈکی بھائی کا سامنے آنے والا معاملہ تھما نہیں تھا کہ اب معاذ صفدر کے رجب بٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔
چند روز قبل معاذ صفدر نے اپنی مکمل فیملی کے ساتھ وی لاگ بنایا جس میں انہوں نے خود سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے۔
یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ بہت محنتی لڑکا ہے، جس طرح سے وہ اپنے وی لاگز، چینل اور فیملی کو لے کر چل رہا ہے یہ بہت مشکل کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رجب بٹ بہت محنت کر رہے ہیں، اپنی کمائی سنبھالنے اور مزید بڑھانے کے لیے وہ بہت محنت کر رہے ہیں، سمجھ نہیں آتا ایک بندہ اتنے کام ایک ساتھ کیسے کر سکتا ہے۔
معاذ صفدر نے کہا کہ فیملی وی لاگنگ میں میرا اور رجب بٹ کا کوئی موازنہ بن نہیں پا رہا ہے کیوں کہ میرے وی لاگز بہت شریف ہوتے ہیں اور رجب بٹ کے وی لاگز دوسری قسم کے ہوتے ہیں جو کہ لڑکوں کے لیے بہتر ہیں۔
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ رجب بٹ بہت اچھا کام کر رہا ہے، جب کوئی برا کام کرتا ہے تو میں کہہ دیتا ہوں، رجب بٹ کو وقت کے ساتھ ساتھ عقل آ جائے گی۔