• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ اور امیر گیلانی کی ولیمے کے بعد کی تقاریب بھی صارفین انکی تصاویر کے سحر میں

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی کا ولیمہ تو ہو گیا لیکن اب بھی شادی کے سلسلے میں منعقد مختلف تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نوبیاہتا جوڑی نے تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس جوڑی نے یہ تو نہیں بتایا کہ مذکورہ تصاویر کس تقریب کی ہیں تاہم اس تقریب کا اہتمام ان کی مشترکہ دوست نے کیا ہے جس کا شکریہ اداکارہ نے خاص طور پر کیپشن میں کیا ہے۔

اس تقریب میں ماورہ حسین نے معروف پاکستانی فیشن برانڈ حسین آفیشلز کے ہلکے سبز و چٹا پٹی غرارے کا انتخاب کیا ہے، جس میں نئی دلہن انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اس تقریب میں دولہا میاں نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ کشمیری کشیدہ کاری والی میرون شال لی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر نوبیاہتا فنکار جوڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کی دھوم مچی ہوئی ہے، جبکہ صارفین بھی اس جوڑی کی تعریفیں، نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 32 سالہ اداکارہ ماورا حسین اور 28 سالہ اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020ء میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023ء میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے نیم میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید