• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی۔ اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ 

اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ 

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ 

جنوری میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کا کہنا ہے ک قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا۔

تجارتی خبریں سے مزید