• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفائنریوں کا اوگراسے درآمدات فوری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی ملکی ریفائنریوں نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی درآمد آئندہ مارچ تک موخر کردی جائے ۔ کیو نکہ ملک میں پیٹرول کے 36روز اور ڈیزل کے 39روز کے لیے ذخائرپہلے ہی سے موجود ہیں ۔ ملک کی 5آئل ریفائنریوں پاکو، سیزجیکن (سی پی ایل) این آر آئی،پی آر ایل اور اے آر ایل کے منیجنگ ڈائر یکٹرز کی جانب سے مشترکہ خط گزشتہ روز اوگرا کو بھیجا گیا ۔ جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے عدم فروغ کا معاملہ بھی اٹھا یا گیا ۔ گزشتہ 10فروری کو چیئرمین اوگرا کی زیر صدارت اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں او ایم سیز کی وعدہ خلا فیوں کے باعث ریفائنریوں کو درپیش سنگین چیلنجوں کی وضا حت کی گئی ۔ ڈی ایس ایس پی رپورٹ کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت یکم تا9فروری کے دوران بالتر تیب20اور31فیصد کم رہی ۔
اہم خبریں سے مزید