کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیوسریاب گوہر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق گوہر آباد میں مارگٹ کا رہائشی دودا خان ولد محمد خان گزشتہ شب موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش کو ہسپتال منتقل کیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش مردہ خانہ میں رکھ دی گئی۔