فرانس کے شہر گرینوبل کے ایک بار میں نامعلوم شخص کے دستی بم پھینکنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق جمعرات کے دن فرانس کے جنوب مشرقی شہر گرینوبل کے ایک بار میں ایک نامعلوم شخص نے دستی بم پھینکا، جس کے پھٹنے سے کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے انھیں یقین نہیں ہے کہ اس واقعہ کا تعلق دہشتگردی سے ہے۔
پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ کسی نے اندر آ کر دستی بم پھینکا، بظاہر کوئی نعرہ یا الفظ کہے بغیر وہ فرار ہو گیا۔