• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ٹیکس ورلڈ 2025ء نمائش اختتام پذیر ہوگئی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ’لا بر جے‘ میں ٹیکس ورلڈ (Texworld) نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔

نمائش میں پاکستان کے صرف چار ہی اسٹال لگائے گئے وہ بھی ادھورے انداز کے تھے، اسٹال لگانے والوں کو جو سہولیات کمرشل سیکشن کی طرف سے فراہم کی جاتی تھیں وہ کمرشل سیکشن کی عدم توجہ کے باعث فراہم نہیں کی گئیں۔

پیرس کی ’Texworld 2025‘ نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر رہی، گو کہ پاکستانی نمائش کنندگان کی سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش تو کی مگر کیونکہ ان کو آئے ہوئے ابھی کافی کم وقت ہوا ہے۔ جبکہ کمرشل سیکشن نا معلوم وجوہات کی بنا پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیا۔ 

واضح رہے کہ یہ نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات اور عالمی فیشن میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنے میں سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید