پیرس میں ایک کار ریسٹورنٹ کے ٹیرس میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں کار کے ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے رو مونگے کے علاقے میں قائم ریسٹورنٹ جولز کیفے کے باہر پیش آیا جہاں لوگوں کے بیٹھنے کےلیے ٹیرس موجود تھا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور سمیت 4 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا۔ گاڑی پہلے ایک پیدل چلنے والے سے ٹکرائی اور پھر ٹیرس میں جا گھسی۔
ریسٹورنٹ کے عملے کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا کہ دو کسٹمر معمولی زخمی ہوئے۔