• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر لندن صادق خان نے بھی پارکنگ جرمانوں میں اضافے کی تجویز کی حمایت کردی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مئیر لندن صادق خان نے بھی لندن کونسلز اور سٹی آف لندن کارپوریشن کی طرف سے پارکنگ کے جرمانوں میں 30 پاؤنڈ اضافے کی تجویز کی حمایت کردی۔

لندن کونسلز کے مطابق جرمانوں میں اضافے سے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی پارکنگ کے تدارک میں مدد ملے گی۔

تجویز کے مطابق اے بینڈ والے علاقوں میں پارکنگ جرمانہ 130 سے بڑھا کر 160 پاؤنڈ اور بی بینڈ والے علاقوں میں 110 سے 140 پاؤنڈ کردیا جائے گا۔

بینڈ اے وسطی لندن اور بینڈ بی لندن کے اطراف کے علاقوں پر محیط ہے۔

سٹی ہال کے مطابق 15 دن میں ادائیگی کی صورت میں بدستور نصف جرمانہ ہی وصول کیا جائے گا، جرمانے کی رقم میں اضافے کا حتمی فیصلہ اب ٹرانسپورٹ سیکریٹری ہیڈی الیگزنڈر کے پاس جائے گا جن کے پاس اس تجویز پر اعتراض کے لیے ایک ماہ کا وقت ہوگا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید