• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن الیکشن میں پاکستانی نژاد مہوش افتخار مضبوط امیدوار

جرمنی میں سیاسی بحران کے نتیجے میں قبل از وقت ہونے والے قومی اسمبلی کے الیکشن اتوار 23 فروری کو ہوں گے۔

اصل مقابلہ جرمنی کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں چانسلر اولاف شلز کی ایس پی ڈی اور سابقہ چانسلر انجیلا میرکل کی سی ڈی یو کے درمیان ہوگا۔

اس کے علاوہ دوسری چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی خاصی متحرک نظر آ رہی ہیں، جن میں گرین پارٹی، ایف ڈی پی اور ایک انتہاپسند سیاسی جماعت اے ایف ڈی بھی شامل ہے۔

جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں مگر مقامی سیاست سے دور نظر آتے ہیں، تاہم اس الیکشن میں پاکستانی خاتون مہوش افتخار گرین پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتر رہی ہیں۔

مہوش افتخار باصلاحیت، ذہین اور پرعزم خاتون ہیں جن کے والد پاکستان سے ہجرت کر کے جرمنی آ کر آباد ہوئے، انکی تعلیم و تربیت جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی۔

عورت کے حقوق اور منصفانہ امیگریشن پالیسی کےلیے آواز بلند کرنے والی مہوش افتخار نے اپنی سیاسی جدوجہد سے ملک کی گرین پارٹی کو متاثر کیا اور قومی الیکشن میں ان کی امیدوار بن گئی ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والی مہوش افتخار بھی ایک باہمت خاتون ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید