• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایلون مسک کے بچوں کو تحفے میں کیا دیا؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

گزشتہ روز ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی گرل فرینڈ شیون زیلیس اور ان کے 3 بچوں کے ساتھ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے ایلون مسک کے بچوں کو تحائف میں بھارتی مشہور کتابیں دیں۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں مودی نے ایلون مسک اور ان کے 3 بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔

نریندر مودی نے ایلون مسک کے بچوں کو 3 کلاسک ہندوستانی کتابیں تحفے میں دیں جن میں دی کریسنٹ مون از رابندر ناتھ ٹیگور، دی گریٹ آر کے نارائن کلیکشن اور پنڈت وشنو شرما کی پنچ تنتر شامل ہیں۔

بعد ازاں مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسٹر ایلون مسک کے خاندان سے مل کر اور بہت سے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی جانب سے ایلون مسک کے بچوں کو بطور تحفہ دی گئی کتابیں ہندوستان کے بھرپور ادبی ورثے کو ظاہر کرنے اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایلون مسک کے بچوں کو کتابوں کا مشاہدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید