• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں کو جدید انٹروینشنل ریڈیولوجی یونٹس سے آراستہ کرنا ضروری ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو جدید انٹروینشنل ریڈیولوجی یونٹس سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں انٹروینشنل ریڈیولوجی سوسائٹی کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے سندھ حکومت نے کئی اقدامات شروع کیے ہیں ۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام کو وسعت دی ہے، یقینی بنا رہے ہیں کہ سندھ کے لوگ جدید ترین طبی سہولتوں سے مستفید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس، ٹیلی میڈیسن فراہم کر رہے ہیں جبکہ صحت کےشعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت انٹروینشنل ریڈیولوجی میں ملک میں سب سے آگے ہے، جناح اسپتال میں جدید انٹروینشنل ریڈیولوجی کے سسٹم لگائے ہیں۔

صحت سے مزید