• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات کیے جائیں: علی امین کی قیادت میں سیاسی اکابرین کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے  گا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنا کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے، ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے لہٰذا حکومت آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کویقینی بنائے۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ، امن و امان کو فروغ دینا ہم سب کا مقصد ہے اور دہشتگردی معاملے پر قومی سطح پرسیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس منعقد کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید