پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کےلیے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز مباحثہ آج جیو نیوز کی خصوصی نشریات ”پاکستان کےلیے کر ڈالو!“ میں پیش کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں ملک کے نامور معاشی ماہرین، ایف بی آر اور تاجر رہنما ایک میز پر جمع ہوں گے تاکہ معاشی مسائل، ٹیکس پالیسیز اور عوامی ریلیف پر دوٹوک گفتگو کی جا سکے۔
پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، ٹیکس کے نفاذ کے صحیح طریقے اور عوام کو دیا جانے والا ریلیف اور تاجر برادری کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز بھی اس شو میں زیر بحث لائی جائیں گی۔
اس نشریات میں چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب، لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد علی نیازی، ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل اور پاکستان بزنس کونسل کے احسان ملک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
سینئر صحافی، تجزیہ کار اور میزبان شاہزیب خانزادہ، جو اپنے بےباک اور حقائق پر مبنی تجزیوں کےلیے مشہور ہیں، اس خصوصی نشریات کی میزبانی کریں گے۔
یہ مباحثہ پاکستان شام 7 بجے سے ”جیو نیوز“ پر نشر کیا جائے گا۔