لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی، میں ضلعی عدلیہ کے ججوں کے لیے "میڈیکو لیگل اور آٹوپسی اسلحہ اور گولہ بارود کے تصورات کو سمجھنے کے موضوع" پر ایک اور چھ روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی مسٹر جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے کی۔ تقریب میں حفیظ اللہ خان، منصور احمد خان، بشریٰ زمان، ارم ایاز اور محمود اعظم، عائشہ خالد اور محمد خالد خان نے شرکت کی۔