• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ روسی اور یوکرینی صدر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ابتدائی مذاکرات کی تیاری کررہے ہیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ اگلے چند دن میں طے ہوگا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید