گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔
پشاور میں کانفرنس سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امان و امان سے متعلق نشست کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں صوبہ مشکل دور سے گزرا ہے، کے پی کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں امن کے پیغام کو آگے لے کر چلنا ہے تاکہ ملک ترقی کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اسے استعمال کیسے کرتے ہیں وہ ہم پر منحصر ہے، ہم نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔