• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کا علاج تبدیل، سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے علاج کی نوعیت کو تبدیل کر دیا گیا۔

ویٹیکن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، پیچیدہ طبی صورتحال کی وجہ سے پوپ فرانسس کا علاج تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزیدی کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

88 سالہ پوپ فرانسس سانس لینے میں دشواری ہونے پر کئی روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔

پولی مائیکروبیل شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے، جو وائرس، بیکٹریا، فنگس اور پیراسائٹس ایک ساتھ جمع ہوجانے پر ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید