• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخم لگنے سے ہونے والی تکلیف موسیقی سننے سے کم ہوسکتی ہے، نئی تحقیق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زخم لگنے سے ہونے والی مریض کی تکلیف موسیقی سننے سے کم ہوسکتی ہے۔ 

اس حوالے سے گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موسیقی کسی تکلیف میں توجہ دوسری جانب مبذول کرنے کا کردار ادا کرکے درد سے راحت دیتی ہے۔ 

محققین نے یہ بھی پتہ لگایا کہ کچھ گانوں کا دوسروں کے مقابلے میں زیادہ اثر تھا۔ برطانیہ میں ہر چار میں سے ایک شخص کسی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے اور این ایچ اے (نیشنل ہیلتھ سروس) کا سب سے عام طریقہ علاج پین کلر (درد ختم کرنے والی دوا)، فزیوتھیراپی اور ٹاکنگ تھیراپی ہوتی ہے۔ 

کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی اس نئی تحقیق میں یہ گمان کیا گیا ہے کہ موسیقی تکلیف سے افاقے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ 

اس تحقیق میں 60 افراد شامل تھے جنھیں ہلکے درجے کے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے، جو محققین کے مطابق ایسا ہی ہے جیسے کہ کافی کے گرم مگ کے بیرونی حصے کو چھونے سے تکلیف ہوتی ہے۔

ان میں سے ایک تہائی کو کہا گیا کہ وہ خاموشی سے بیٹھ جائیں جبکہ دوسرے ایک تہائی افراد سے کہا گیا کہ وہ اپنی پسند کی موسیقی سنیں، جبکہ باقیوں نے اپنی مرضی کے مطابق موسیقی سنی۔

اس سے پتہ چلا کہ ہر شخص کی ایک الگ قدرتی ردھم ہوتی ہے اور وہ دوسروں سے مختلف قسم کی موسیقی سنتے ہیں۔ جس کے بعد محققین نے موسیقی کو تیز یا سلو کیا۔ 

اس سے معلوم ہوا کہ کسی بھی قسم کی موسیقی سننے سے مریض کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔ لیکن جن لوگوں نے اپنی مرضی کی موسیقی سنی ان میں درد میں کمی سب سے زیادہ ہوئی۔

صحت سے مزید