• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کی شہزادی ایمان نے نومولود بیٹی کی جھلک دکھادی

فوٹوز : انسٹاگرام : شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ
فوٹوز : انسٹاگرام : شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ

اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم  نے اپنی نومولود بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی۔

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی ولادت ہوئی تھی، جس کے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادی ایمان نے اپنی پہلی بچی کو جنوبی اردن کی عقبہ گورنری کے پرنس ہاشم بن عبداللّٰہ دوم اسپتال میں جنم دیا۔

تاہم آج شہزادی ایمان کی والدہ رانیہ ال عبداللہ نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹی کی جھلک سوشل میڈیا پر دکھا دی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اردن کی ملکہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پیاری امینہ اپنی فیملی کے ہمراہ‘‘۔۔


اردنی ملکہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگوں کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید