• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچ، جنوبی افریقہ کی پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے شکست

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان شاہینز کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ 

کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں 323 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی۔ پیٹر ملڈر نے 30 گیندوں پر تین چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ 

پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز اور نیقز خام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے تھے۔ 

کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پر 98 رنز بنائے تھے۔ 

جنوبی افریقہ کے پیٹر ملڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ مارکو یانسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید