کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ڈمپرز،ٹینکرز مافیا کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا،کانفرنس میں سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت کی ،مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے خطاب کرتےہوئےکہا کہ شہر کو مسلسل تباہ کیا جارہا ہے، بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، انھوں نے کہا کہ سٹی وارڈن میں کراچی کے نوجوان بھرتی کیے جائیں،مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر عوام کی آواز بنے گی،ڈمپرز مافیا اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے انسانی جانیں خطرے میں ہیں ، آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے، رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز نے کہا کہ شہر کے بچے ہمارے بچے ہیں ، صدر ڈمپرزایسوسی ایشن لیاقت محسود نے کہا کہ حادثات کی ذمہ داری کسی ایک پر نہ ڈالیں ، سڑکوں کی حالت درست کی جائے، شہر کا مینڈیٹ لینے والوں پر مسائل حل کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، جنرل سیکرٹری پی ایم ایم ایل سندھ اکرم عادل نے کہا کہ شہرکے انفرااسٹرکچر کی تباہی سے ٹریفک حادثات بڑھ گئے، جنرل سیکرٹری مدثر اقبال نے ٹریفک پولیس مبینہ رشوت خوری کے بجائےٹریفک کنٹرول کرنے پر توجہ دےتواس طرح کے حادثات میں کمی ہو سکتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کےسید عثمان نےکہا کہ پہلے کراچی میں ٹینکرز مافیا تھا اب ڈمپرز مافیا بھی آگیا ہے،مہاجر قومی مومنٹ کے فیضان احمد نے کہا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کادن میں چلنا اور ڈرائیورزکی غیر ذمہ داری کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں ، دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا۔