لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد وحید خان نے شہری اغواء کیس میں آئی جی اور سی سی پی او کو مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کودرخواست گزار کے بیان کی روشنی میں ملزمان نامزد کرنے کی ہدایت کردی، پولیس کے مطابق مغوی کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا