کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کی گئی ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“ کی آخری قسط منگل کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ اس ڈرامے نے پہلی ہی قسط سے ناظرین کی بے پناہ توجہ حاصل کی اور اب اس ڈرامے کی کہانی اپنے اختتامی موڑ پر آگئی ہے[ یہ احوال ناظرین ڈرامے کی آخری قسط میں ملاحظہ کرسکیں گے۔ ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، امر خان، علی عباس، کنزہ رزاق، کاشف محمود، سیمی راحیل، حسیب خان، عصمت اقبال، ماہم افضال اور دیگر نے یادگارکردار ادا کئے ہیں۔