نامور پاکستانی اداکارہ، میزبان اور کانٹنٹ کری ایٹر مریم نفیس نے بولڈ ڈریسنگ پر شوہر کی رائے بتا کر سوشل میڈیا صارفین کو شٹ اپ کال دے دی۔
اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد جلد ہی ننھے مہمان کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں، خوبصورت جوڑا اپنے ان حسین لمحات کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتا ہے اور مریم نفیس مختلف شوٹز کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہی اور بولڈ ڈریسنگ پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ نے سفید لباس پہنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں پر ایک صارف نے ان سے پوچھا کیا آپ کے شوہر کو بولڈ لباس سے مسئلہ نہیں ہوتا؟ جس پر مریم نے مختصر جواب دیا نہیں۔
اداکارہ کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے، کچھ لوگوں نے ان کے شوہر پر تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ مریم اور امان نے مارچ 2022ء میں شادی کی تھی اور اب وہ اپنے پہلے بچے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔