• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے واضح کیا ہے جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل صحت مند ہیں۔ بانی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انھیں سیل میں سہولیات مل رہی ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی، وکلاء کو روکا گیا۔ 

انھوں نے کہا سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا، ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ 3 دفعہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بانی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔ 

انھوں نے کہا کہ جیل رولز اور کورٹ آرڈر کی یہاں کوئی وقعت نہیں ہے، کوئی بانی کو نہیں مل رہا تو ایسی خبریں ان کی میڈیا فیکٹری سے نکل رہی ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ مجھ سے منسوب اسکرین شاٹ فیک ہیں یہ خود بنا رہے ہیں، آپ نے میرے فون سے یہ چیزیں نکال بھی لی ہیں تو لائیں عدالت میں پیش کریں۔

قومی خبریں سے مزید