ایران میں برطانوی جوڑے کی گرفتاری کے بعد برطانیہ اور ایران کے درمیان سفارتی تناؤ بڑھ گیا۔
واضح رہے ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ برطانوی جوڑے کریگ اور لنزے فورمین کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
جوڑا دنیا بھر کے موٹرسائیکل سفر پر تھا جب انہیں گزشتہ ماہ ایران کے وسطی شہر کرمان میں حراست میں لے لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کریگ اور لنزے فورمین پر ایرانی حکام نے جاسوسی کے الزامات عائد کیے، جوڑے کی گرفتاری نے برطانیہ اور ایران کے درمیان سفارتی تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ نے کریگ اور لنزے کی ایران میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے برطانوی شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
ایک پاکستانی شہری نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ کریگ اور لنزے فورمین سے ملاقات کے منتظر تھے کیونکہ وہ 20 جنوری کو ایران سے سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے تھے اور پھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا سفر کرتے۔