• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوی پیسر لوکی فرگوسن انجرڈ ہوکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن پیر کی تکلیف کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ اسکواڈ میں ان کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرزبھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ دریں اثناء ٹام لیتھم نے پریس کانفرنس نے کہا کہ ہم حال میں دو بار ہرایا ہے ۔ پتہ ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے گراؤنڈز پر خطرناک ٹیم ہے ہم نہ خوش فہمی میں مبتلا ہیں اور نہ کسی نفسیاتی برتری کے سہارے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ کوشش کریں گے کہ اپنی قوت کے مطابق کھیلیں،رچن روندرا صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیوزی لینڈگذشتہ دو دہائیوں سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل اور کئی سیمی فائنل کھیل چکی ہے لیکن اسے پہلی آئی سی سی ٹرافی کی جیت کا انتظار ہے۔

اسپورٹس سے مزید