• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمیپنر ٹرافی کی کوریج کیلئے آئے غیرملکی صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیاجائیگا، لاہورپریس کلب

لاہور ( جنرل رپورٹر ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران وطن عزیز پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کاانعقاد کروایاجائے گا، چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں گرینڈ استقبالیہ دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے چییمپنز ٹرافی کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کے لئے سپورٹس صحافیوں کے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کلب کی قائم کردہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین زاہد عابد،کوآرڈینیٹر عمران شیخ،جبکہ ممبران میں محمد اقبال ہارپر، آصف سہیل،اظہرمسعود،رفیق خان،عمران سہیل،افضال طالب ،مجاہد شیخ شامل ہیں۔