ہماری جسمانی صحت کا انحصار ہماری خوراک پر ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری ذہنی صحت بھی ہماری خوراک سےجڑی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ذہنی صحت ہماری خوراک سے بہت متاثر ہوتی ہے جبکہ غذائیت سے بھرپور غذا دماغ کو توانائی فراہم کرتی ہے اور دماغی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔
ایک غیر متوازن غذا، خاص طور پر زیادہ چربی، شکر، اور پراسیسڈ فوڈز کا استعمال، ذہنی دباؤ، اضطراب اور افسردگی کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرِ نفسیات ڈاکٹر سمیرا کا کہنا ہے کہ غذائیت کی کمی ہمارے موڈ اور ذہنی صحت پر بُرا اثر ڈال سکتی ہے، اسی طرح آنتوں کی صحت بھی ذہنی صحت سے جڑی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں روز مرہ کے کھانے میں ایسی غذائیں شامل کرنی چاہئیں جو دماغی توانائی کو بہتر بنائیں، ہمارے موڈ کو مستحکم کریں اور ذہنی سکون فراہم کریں۔
اگر ہم اپنی خوراک کو ذہنی صحت کے لحاظ سے بہتر بنائیں، تو یہ ہمارے جسم اور دماغ دونوں کو خوش اور تندرست رکھ سکتا ہے۔