چینی اینیمیٹڈ فلم نیژا 2 عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن گئی۔
چینی اینیمیٹڈ فلم نے ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا اور 12.3 بلین یوآن کما کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی آٹھویں فلم کا اعزاز حاصل کر لیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نیژا 2 کی 99 فیصد سے زائد آمدنی چین سے ہی حاصل ہوئی ہے، جو ہالی ووڈ کی فلموں کے برعکس ہے، ہالی ووڈ فلمیں زیادہ تر عالمی ڈسٹری بیوشن اسٹریٹجی پر انحصار کرتی ہیں۔
یہ فلم 2019ء کی ہٹ فلم نیژا کا سیکوئل ہے اور 16 ویں صدی کے چینی ناول دی انویسٹچر آف دی گاڈز پر مبنی ہے، جس میں ایک جادوئی طاقتوں والے لڑکے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
اس فلم نے چینی قمری سال 2025ء کے موقع پر باکس آفس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔