• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی لو اسٹوری کا راز آشکار

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی پریم کہانی معروف اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب نے اپنی زبانی سنا دی۔

اسٹار جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی دوستی کا سفر ایک دہائی پر محیط ہے، جو محبت میں تبدیل ہو کر شادی کی منزل پر پہنچ چکا ہے۔

 دونوں نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا ہے، ان کی محبت کی کہانی کے بارے میں معروف مصنف ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

ناصر ادیب نے بتایا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ملاقات 2019ء کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جہاں سے ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک دوسرے کا مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا، خاص طور پر جب کبریٰ خان بیمار ہوئیں تو گوہر ان کے ساتھ ہی تھے۔

معروف مصنف نے دونوں کی جدوجہد اور لگن کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا، جس میں ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی تھی۔

اسٹار کپل کی محبت کی کہانی دوستی سے محبت تک کے سفر کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید