پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی سینیٹ میں پاکستان فرانس فرینڈ شپ گروپ کے صدر سینیٹر پاسکل ایلیزرڈ سے ملاقات کی ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان معیشت ، تجارت، ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون انتہائی اور عوام سے لوگوں کے رابطوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملاقات میں دو طرفہ تبادلوں کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔