کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی ( سی ٹی او )کی ٹیم نے مشہور فیشن ڈیزائنر آوٹ لیٹ کو سیلز ٹیکس فراڈ پر سیل کر دیا ہے ۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کے مطابق بین الاقوامی طور پر مشہور فیشن ڈیزائنر کوسیلز ٹیکس فراڈ اور پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا ہے ۔ ترجمان سی ٹی او کے مطابق مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد کارپورریٹ ٹیکس آفس کی تین ٹیموں نے نومی انصاری کی فیکٹری اور مہران ٹاون ، کورنگی اور ڈی ایچ اے آوٹ لیٹ پر چھاپہ مارا۔ مذکورہ فیشن ڈیزائنر کے ڈی ایچ اے میں آوٹ لیٹ کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر بھی سیل کیا گیا ہے۔