• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، بنیادی اسکیل 20 کے متعدد عہدیداروں کو اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بنیادی اسکیل 20 کے متعدد عہدیداروں کو اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمشنرز لیول کے ان لینڈ ریونیو افسران کو تین ماہ کے لیے اضافی چارج تفویض کر دیا گیا 20فروری 2025کو نوٹیفکیشن نمبر 0430-IR-I/2025جاری کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو سروس کے متعدد افسران کو اضافی چارج تفویض کر دیا ہے، جو تین ماہ کی مدت یا مستقل تقرری تک نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید بہادر علی (IRS/BS-20)، جو کمشنر-IR (ریفنڈز)، ایل ٹی او، ملتان کے عہدے پر تعینات ہیں، کو کمشنر-IR (زون-III)، ایل ٹی او، ملتان کا اضافی چارج 14 فروری 2025 سے دیا گیا ہے۔ عمران حیات خان (IRS/BS-20)، کمشنر-IR (ریفنڈز)، آر ٹی او، لاہور کو کمشنر-IR (زون-I)، آر ٹی او، لاہور کا اضافی چارج 13 فروری 2025 سے دیا گیا ہے۔ محمد بلال ملک (IRS/BS-20)، کمشنر (ریفنڈز)، آر ٹی او، سیالکوٹ کو کمشنر-IR، آر ٹی او، اوکاڑہ زون، آر ٹی او، سیالکوٹ کا اضافی چارج 17 فروری 2025 سے دیا گیا ہے۔ بازعلی (IRS/BS-20)، کمشنر (وی ایچ ٹی)، آر ٹی او، سیالکوٹ کو کمشنر-IR، آر ٹی او، گوجرانوالہ زون، آر ٹی او، سیالکوٹ کا اضافی چارج 17 فروری 2025 سے دیا گیا ہے۔ توقیر محمود (IRS/BS-20)، کمشنر (اپیلز-V)، اسلام آباد کو کمشنر (اپیلز-III)، اسلام آباد کا اضافی چارج 12 فروری 2025 سے دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کو واحد احمد لانگاہ، سیکرٹری (منیجمنٹ/HR.IR-I) نے جاری کیا اور متعلقہ اداروں کو تقسیم کیا، جن میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن/ چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے تمام ممبران، چیف کمشنر-IR، سیکرٹری (ایڈمن)، سیکرٹری (SSM/ERM) ایف بی آر، اے جی پی آر آفس اسلام آباد، اے جی پی آر سب آفسز لاہور، متعلقہ افسران، ڈی ڈی اوز اور پرسنل فائل/نوٹیفکیشن فولڈر شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید