کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع بخش سیکٹرز میں خریداری کا تسلسل ،مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار،کے ایس ای100انڈیکس میں397پوائنٹس کا اضافہ، 49.22 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 47ارب 76کروڑ 39لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی17.92فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ سیکٹرز کے اچھے مالی نتائج اور مثبت معاشی خبروں کی وجہ سے مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرز میں خریداری کا رحجان دیکھنے میں آیا۔