اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر کے 12کسٹمز افسران کی کوئٹہ سمیت مختلف کلیکٹوریٹس میں تعیناتیاں ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 19فروری 2025کو نوٹیفکیشن نمبر 0403-C-IV/2025جاری کرتے ہوئے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے بی ایس-17 گریڈ کے 12 افسران کی کلیکٹوریٹ آف کسٹمز، انفورسمنٹ، کوئٹہ میں تین ماہ کی مدت کے لیے تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت واجد حامد لغاری (انسپکٹر کسٹمز) اور محمد اسماعیل شہزادہ ہاشمی (سپرنٹنڈنٹ کسٹمز) کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز، ایئرپورٹس، اسلام آباد سے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز، انفورسمنٹ، کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے، جبکہ فاروق مختار (پریوینٹیو آفیسر) اور سید احمد علی شاہ (پریوینٹیو آفیسر) کو بھی اسی کلیکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، میان ارشاد (سپرنٹنڈنٹ کسٹمز) کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز، انفورسمنٹ، حیدرآباد میں تعینات کر دیا گیا ۔ منظور علی جمالی (انسپکٹر کسٹمز) کو بھی اسی کلیکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیا ۔