• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اِی پی آئی سندھ کے تحت یونیسیف کے تعاون سے حفاظتی ٹیکوں کی آگاہی پر سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے تحت یونیسیف کے تعاون سے آرٹس کونسل کراچی میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق آگاہی سیمینار و تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ تھے۔ تقریب کی میزبانی پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر محمد نعیم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر سہیل رضا شیخ نے کی۔اس موقع پر چیف فیلڈ آفیسر یونیسیف سندھ پریم چند بہادر، ہیڈ آف سب آفس ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر مختیار بھیو، ہیلتھ اسپیشلسٹ یونیسیف ڈاکٹر کمال اصغر، ہیلتھ آفیسر یونیسیف ڈاکٹر زید بن عارف، این پی او ڈبلیو ایچ اوڈاکٹر وقار سومرو،ڈاکٹر اقبال میمن،ڈاکٹر خالد شفیع، ڈاکٹر فرحان عیسی ودیگر بھی موجود تھے ۔جس میں ویکسینیشن کی اہمیت، بچوں کی صحت پر اس کے اثرات اور اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے طریقوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید