اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران ہزاروں غیرقانونی سمیں قبضہ میں لے لیں ،موقع سے گیارہ افراد گرفتار کر لئے گئے ، پی ٹی اے کے مطابق یہ چھاپے ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کراچی میں مارے گئے ، ان چھاپوں میں پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں بھی قبضہ میں لی گئیں، ملتان میں پانچ چھاپوں کے دوران 7ہزار 64 سمیں برآمد ہوئیں اور آٹھ افراد گرفتارکئے گئے۔