اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سرکاری گاڑی ، عملے پر حملہ اور مبینہ فائرنگ کیس میں گرفتار ام حسان اور دیگر ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گذشتہ روز تھانہ شہزاد ٹاون میں درج مقدمہ میں گرفتار ام حسان سمیت چھ خواتین اور سات مرد ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ پہلے بھی ام حسان آپ کے چار کیس ہیں۔