اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیر اعظم کو رمضان میں چینی کی قیمتیں کم رکھنےسے متعلق رپورٹ آج پیش کی جائیگی وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین آج وزیر اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کریں گے کہ ان کی زیر صدارت جمعرات کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کے دوران یہ طے پا گیا کہ پنجاب کی 40شوگر ملیں پورے پنجاب میں 130روپے فی کلو چینی ایک دو اور پانچ کلو تک 130روپے فی کلو فراہم کرنیکی پابند رہیں گی مگر خیبر پختونخوا کی 4 شوگر ملوں کے بارے میں چیف سیکرٹری کے پی کے نے یہ تقاضا کرلیا کہ 4شوگر ملیں 26فروری سے 27رمضان المبارک تک پورے صوبہ کے پی کے بشمول قبائلی علاقہ جات میں 130کلو کے ریٹ پر پورے کے پی کے میں سٹال نہیں لگا سکیں گی ۔